Qaseeda On Hujra E Nabwi Shareef
قصيده حجره النبویہ شریف اس قصیدے کو سلطان عبدالحمید ثانی رحمتہ اللہ علیہ نے لکھوایا تھا یہ قصیدہ حجرہ مطہرہ کے گرد سبز جالیوں پر لکھا گیا اس قصیدے کو مورخ ترکی ایوب پاشا اپنی کتاب "مراة الحرمين و جزيرة العرب " میں لکھا ہے۔ اس کو خطاط عبدالله نابلوس نے لکھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس قصیدے کے 16 اشعار ہیں۔ اور اس میں عقیدہ اہل سنّت کے مطابق حضور وسیلہ مانگنے اور شفاعت طلب کرنے اور استغاثہ کے اشعار بھی موجود ہیں جو حجرے شریف کے ارد گرد لکھے گئے تھے۔ ابھی بھی وہ اشعار لکھے ہوئے ہیں پر ان میں سے بعض اشعار کو رنگ سے دھندلا کیا گیا ہے۔ اس لیے کہ وہ اشعار نظر نہ آسکیں اور کوئی پڑھ نہ سکے۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔


%20(1).jpg)













