HAZRAT ABUL WASILEEN KHWAJA SHAH NASIR MUHIYUDDIN QADRI (Qadda Sallahu Sirrahul Azeez)


حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز حضرت ابو الحسن قربی قدس اللہ سرہ العزیز کے ہم زمانہ بزرگوں میں سے ایک ہیں۔

حضرت عبدالطیف محی الدین ذوقی قدس اللہ سرہ العزیز کی 11 سال کی عمر میں اپنے والد حضرت ابو الحسن قربی قدس اللہ سرہ العزیز کے ساتھ حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز نے حضرت عبدالطیف محی الدین ذوقی قدس اللہ سرہ العزیز کو بڑی شفقت اور محبت کے ساتھ اپنے پہلو میں بٹھا یا اور رخصت کے وقت حضرت عبدالطیف محی الدین ذوقی قدس سرہ العزیز نے حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز نے علمی ترقی کے لئے کو دعاؤں کی درخواست کی تو حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز نے فرمایا انشاء اللہ المستعان آپ علم و فضل کے میدان میں اپنے ہم عصروں سے آگے ہونگے ۔

(سالنامہ اللطیف (1984) خاص نمبر)

حضرت ابو الواصلین خواجہ شاہ ناصر محی الدین قادری قدس  اللہ سرہ العزیز کی مزار شریف رانی پیٹ  میں پالار ندی کے قریب پر ہے۔






















Comments

Total Pageviews

Followers