HAZRAT MAULANA RUKNUDDIN SYED SHAH ABUL HASAN QURBI (Qadda Sallahu Sirrahul Azeez) KE USTAAD HAZRAT SYED SHAH ALI MUHAMMAD HUSAINI QADRI SIBGATULLAHI (Qadda Sallahu Sirrahul Azeez)
حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ ہم زمانہ بزرگ حضرت مولانا سید شاہ عبد اللطیف نقوی قادری بیجاپوری اور حضرت مولانا رکن الدین سید شاہ ابو الحسن قربی قدس اللہ سرہما میں سے تھے ۔آرکاٹ شہر میں آپ بہت مشہور تھے۔
حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز کا تعلق حضرت سید شاہ صبغتہ اللہ نائب رسول قدس اللہ سرہ العزیز کے بھتیجے حضرت سید شاہ میراں محمد مدرس قدس اللہ سرہ العزیز (مدفن مدینہ منورہ) کے پوتے ہیں ۔حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز کے والد کا نام حضرت سلطان سید شاہ عبد الرحمن حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز ( مدفن بیجاپور) ہے.
حضرت مولانا رکن الدین سید شاہ ابو الحسن قربی قدس اللہ سرہ العزیز اپنے والد حضرت مولانا سید شاہ عبد اللطیف نقوی قادری بیجاپوری قدس اللہ سرہ العزیز کے ارشاد پر حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز کے ہاتھ پر بھی بیعت کی اور ان سے جذب کی کیفیتوں کو پیدا کرنے کا علم سیکھنے کی کوشش کی تھی۔
حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز اپنے آخری زمانہ میں کامل مجذوب ہوگئے تھے ۔اور ہمیشہ بغیر کپڑوں کے رہا کرتے تھے ۔
ایک مرتبہ حضرت ٹیپو قلندر مجذوب قدس اللہ سرہ العزیز نے حضرت علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز سے ملنے آئے تو، حضرت علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز نے اپنے خادموں سے کہا کپڑے لاؤ کیوں کے آج ایک انسان مجھ سے ملنے آرہا ہے۔ جب حضرت کی ملاقات ختم ہو گئی تو پھر پہلے کی طرح بنا کپڑوں کے رہنے لگے ۔بہت سے لوگ آپ سے عقیدت رکھا کرتے تھے اور بیعت میں بھی شامل ہوا کرتےتھے ۔
حضرت سید شاہ علی محمد حسینی القادری شطاری صبغتہ اللہ قدس اللہ سرہ العزیز ہمیشہ بے نیاز زندگی گزاری۔
آپکا وصال 7 ربیع الاول 1138 ھ 63 سال کی عمر مبارک میں ہوا ۔ اور آپکی تدفین تاج پورہ کی گنبد میں ہوی۔ یہ آستانہ عالیہ حضرت ہی کے نام سے مشہور ہے۔
SHAJRAH E KHILAFATI
HAZRAT SYED SHAH ALI MUHAMMAD HUSAINI QADRI SIBGATULLAHI
(QADDA SALLAHU SIRRAHUL AZEEZ)
Comments
Post a Comment